Swami Vivekananda was born in 1863 in a township in Calcutta. Everyone was convinced of his ability and intelligence in school and college. After his college education, he started participating in reform movements in search of the truth of religion and decided to work for the development and welfare of the country. Swami Vivekananda said that our philosophy is that which increases our strength, that is the criterion of true spirituality, that is the criterion of true education. This book mentions the educational stages and their solutions which meet the revolutionary requirements of the times and is a message for the country and the nation but also for the mankind which is also the only remedy to remove the calamities and difficulties. This book is a detailed account of Swamiji's views on education.
/
سوامی وویکانند کی پیدائش 1863 میں کلکتہ کی ایک بستی میں ہوئی تھی۔ اسکول اور کالج میں ان کی قابلیت اور ذہانت کے سب قائل تھے۔ کالج کی تعلیم کے بعد مذہب کی سچائی کی تلاش میں اصلاحی تحریکوں میں حصہ لینے لگے اور وطن کی ترقی اور بہبودی کے لیے کام کرنے فیصلہ کیا۔ سوامی وویکانند کا کہنا تھا کہ ہمارا فلسفہ وہی ہے جو ہماری قوت میں اضافہ کرے، یہی ایک معیار ہے حقیقی روحانیت کا، یہی کسوٹی ہے سچی تعلیم کی۔ اس کتاب میں ان تعلیمی مراحل اور ان کے حل کا تذکرہ ہے جو گردشِ زمانہ کے انقلابی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور ملک و قوم بلکہ بنی نوع انسان کے لیے ایک ایسا لاثانی پیغام ہے جو آفتوں اور مشکلوں کو دور کرنے کا واحد علاج بھی ہے۔ یہ کتاب تعلیم سے متعلق سوامی جی کے نظریات کا تفصیلی بیان ہے۔